29 نومبر، 2026، 11:24 AM

جرمنی میں ایرانی سفیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

جرمنی میں ایرانی سفیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

جرمنی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجید نیلی احمدآبادی نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مجید نیلی احمدآبادی نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مجید نیلی احمدآبادی نے ڈاکٹر سید عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران اپنے سفارتی مشن سے متعلق تازہ ترین پیش رفت، دوطرفہ تعلقات کی صورتِ حال اور باہمی تعلقات کے حوالے سے زیرِ غور اہم ترین پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ملاقات میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتی صلاحیتوں سے بھرپور استفادے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فعال سفارتی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے، اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی مؤقف کو واضح انداز میں پیش کیا جائے اور جرمنی میں مقیم ایرانی شہریوں کے قونصلر امور اور مطالبات کو ذمہ داری اور سرگرمی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔

News ID 1943203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha